اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے بعد دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہرنیا کے کامیاب آپریشن کے بعد جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 4نومبر کوسابق وزیراعظم کا ہرنیا کا آپریشن ہونا تھا لیکن بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے آپریشن نہ کیا جا
سکاتھا جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کیلیے اگلی تاریخ دے دی تھی۔بتایا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے طے شدہ آپریشن ملتوی کر دیا گیا ہے، 4 نومبر کی شام سابق وزیر اعظم کے ہرنیا کی سرجری ہونی تھی تاہم ان کا بی پی بڑھ گیا جس پر ڈاکٹرز نے آپریشن ملتوی کر دیا۔نجی اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے اڈیالہ جیل حکام کے نام مراسلہ ارسال کر کے انھیں آپریشن کے ملتوی ہونے سے آگاہ کردیا تھا جس کے بعد انہیں اگلی تاریخ دی گئی۔ 7نومبر کو سابق وزیراعظم کا آپریشن ہوا اور اب انہیں جیل منتقل کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے گردے اور مثانے میں پتھری کی تشخیص ہوئی تھی اور اب ان کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کو شاہد خاقان کی ہسپتال منتقلی کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
شاہد خاقان عباسی