پشاور(اے پی پی) پشاور میں نامعلوم افراد نے سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس میں ڈی ایس پی جاں بحق جبکہ 2سپاہی زخمی ہوگئے ۔چمکنی پولیس کے مطابق ڈی ایس پی رورل ( انسداد دہشت گردی) غنی خان جمعرات کومعمول کے مطابق ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ میاں گجرپل کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر
فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق جبکہ ان کے محافظ ناصراور راشدزخمی ہوگئے ۔پولیس کواطلاع ملتے بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،شہید ڈی ایس پی غنی خان کی نعش اورزخمی ہونے والے اہلکاروں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ڈی ایس پی ہلاک