نقطہ نظر

184

پانی کے ضائع ہونے کا فوری نوٹس لیا جائے

اکثر و بیشتر لیاری ایکسپریس وے کے مسافروں کی نگاہ بائیں جانب کی آبادی کی طرف بھی جاتی ہے، حاجی مرید گوٹھ اور فردوس کالونی کے درمیانی راستے میں شمار کی جانے والی آبادی کے درمیان جس کا رُخ لیاری ندی کی جانب ہے وہاں کے باشندوں کے لیے 8/6 انچ کی پانی کی سپلائی والی لائن گزرتی ہے اُس آبادی کے چند رپسندوں اور اوباش لڑکوں نے واٹر بورڈ کی تنصیب کردہ لائن کو جگہ جگہ کسی تیز دھار آلے سے گہرا کرکے چھوڑ دیا ہے جہاں سے نکلنے والا پانی تقریباً 20 فٹ تک کی اُونچا ایک فوارہ کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ یہ صاف ستھرا پانی بغیر کسی رکاوٹ کے ضائع ہورہا ہے اور پانی کی پائپ لائن مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ویسے شہری بھی پانی کی قلت کا شور مچائے پھرتے ہیں اور اس علاقے میں اس پانی کے ضائع ہونے کا فوری نوٹس لیا جائے۔
محمد آصف رضا، گلشن اقبال کراچی