نواز شریف کے جسم پر سوجن اور ادویات کے منفی اثرات نمایاں ہورہے ہیں،ترجمان ن لیگ

291

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف کی صحت کے لئے ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے، ان کے جسم پر سوجن اور ادویات کے منفی اثرات نمایاں ہورہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نےنوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا کہ ان کا طبی معائنہ کیاجارہا ہے، محمد نوازشریف کے جسم پر سوجن اور ادویات کے منفی اثرات نمایاں ہورہے ہیں،ڈاکٹرز نے موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلڈ اینڈ بون میرو ڈیزیزز کراچی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی بھی جاتی عمرہ پہنچ گئے ہیں،نوازشریف کوسٹیرائیڈز اوردیگر ادویات کی زیادہ مقدار دینے سے پیدا شدہ اثرات کو توازن میں لانے کے لئے ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،محمد نواز شریف کی صحت کے لئے ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے۔