شاہد خاقان عباسی اسپتال سے جیل منتقل

326

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما شاہدخاقان عباسی نجی اسپتال سےڈسچارج ہوگئے جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

7 نومبر کو اسلام آباد کےنجی اسپتال میں شاہد خاقان عباسی کا ہرنیا کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ڈاکٹرز نے شاہد خاقان عباسی کو ایک ہفتے کے لیے اسپتال میں رہنے کی ہدایت کی تھی ۔

اس دوران عدالتی اجازت پر3 لیگی رہنماؤں نےشاہدخاقان عباسی کی عیادت کی، ملاقات کرنےوالوں میں مرتضی جاویدعباسی،محسن رانجھا، برجیس طاہرشامل تھے۔