حکومت شیورٹی بانڈ کی آڑ میں تاوان مانگ رہی ہے، شہباز شریف

323

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت شیورٹی بانڈ کی آڑ میں تاوان مانگ رہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شیورٹی بانڈ کی شرط ہمیں کسی طور پر بھی قبول نہیں، حکومت شیورٹی بانڈ کی آڑ میں یہ تاوان لینا چاہتی ہے، نوازشریف انتہائی صبروتحمل اورجرأت کیساتھ حالات کامقابلہ کررہےہیں، صحت، زندگی اورموت سب اللہ تعالیٰ کےہاتھ میں ہے۔

وزیراعظم این آراودےسکتے ہیں نہ ہی لےسکتےہیں،دونوں ہائیکورٹس نےنوازشریف کواندرون وبیرون ملک علاج کرانےکی اجازت دی ہے، حکومت 3 بار وزیراعظم رہنےوالےسےشیورٹی بانڈ مانگ رہی ہے، معلوم نہیں تھا کہ تحریک انصاف زہریلی سیاست کرے گی۔

صدر مسلم لیگ (ن)کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، عدالتی فیصلےکےباوجودکل شرائط لگائی گئیں،:نوازشریف کی صحت کا معاملہ سب سے اوپر ہے۔ امیدہےہائیکورٹ کیس جلد فکس کردے گی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شیورٹی بانڈ کی حکومتی شرط کیخلاف میری طرف سے پٹیشن دائر کی جارہی ہے، نوازشریف کےحوالےسےحکومت کافیصلہ سب کے سامنے ہے۔

سرکاری میڈیکل بورڈنےبھی نوازشریف کی بیرون ملک علاج کی تجویز دی ہے، عوام کی دعاؤں سے2ہزارپلیٹ لیٹس کےباوجودنوازشریف کی صحت زیادہ نہیں بگڑی، پوری قوم نوازشریف کی صحت کےحوالےسےپریشان ہے، نوازشریف اپنی بیماراہلیہ کےباوجوداپنی بیٹی کےہمراہ پاکستان آئے۔