خیبر پختون خوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں قائم مقام ڈی ایس پی سی ٹی ڈی شہید ہوگئے۔
ایس ایس پی آپریشن کےمطابق پشاور میں واقع شاہ پور چوکی کے قریب گھات لگائے ہوئے ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود قائم مقام ڈی ایس پی (سی ٹی ڈی) غنی خان موقع پر شہید ہوگئے۔
ایس ایس پی آپریشنز ظہور آفریدی کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قائم مقام ڈی ایس پی (سی ٹی ڈی) غنی خان کا گن مین اور ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔
شہید ڈی ایس پی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمی گن مین اور ڈرائیور کو طبی امداد دی جارہی ہے۔