لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تحصیل ڈوکری کے گاؤں آدم بھینڈو میں 25 سالہ نوجوان عبدالخالق کلہوڑو بجلی کے کرنٹ سے شدید زخمی ہوگیا، جسے ورثا نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان چل بسا۔ بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔