حکومت سیاسی مخالفین کی بیماری پر سیاست بند کرے، بلاول زرداری

127

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے حکومت پر سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیلنے کا الزام لگادیا۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ حکومت جس طریقے سے سیاسی حریفوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے اور اپنے دبائو کے ہتھکنڈوں اور سیاسی مقاصد کے لیے بیماری کا ناجائز فائدہ اٹھارہی وہ قابل نفرت ہے۔انہوں نے لکھا کہ حکومت کو صحت پر سیاست بند کردینی چاہیے ،عدالتوں اور قانون کی طرف سے جو طبی سہولیات کی اجازت دی گئی ہے وہ تمام سیاسی قیدیوں کو دینی چاہیے۔