پنجاب میں سموگ کے باعث تعلیمی ادارے دو روز کیلئے بند

370

پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت کے باعث لاہور سمیت دیگر اضلاع میں دو روزہ چھٹی کا اعلان کردیا،

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب  نے لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں سموگ کی شرح خطرناک حد تک برح جانےکے باعث تینوں اضلاع میں سرکاری سطح پر دو چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں 15 اور 16 نومبر کو اسکول بند رہیں گے، 18 نومبر بروز پیر سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔