پی ٹی آئی کی حکومت قوت فیصلہ سے محروم ہے،سراج الحق

278

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت قوت فیصلہ سے محروم ہے ،یہ اصولوں کی سیاست نہیں کرتے، پورا ملک اس وقت ایک دلدل میں ہے۔

سینیٹر سراج الحق نےپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایک وزیر نے 55روپے ہیلی کاپٹر پر خرچ ہونے کا بیان دیا تھا،وزراءکا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، ورنہ ان کو ضرور معلوم ہوتا کہ مٹر،آلو، پیاز، ٹماٹر کی قیمت کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت قوت فیصلہ سے محروم ہے ،یہ اصولوں کی سیاست نہیں کرتے ، جلسے ، جلوس اور احتجاج ہر پارٹی کاحق ہے ،حکومت کا یہ کام نہیں کہ لوگوں کااحتجاج کے حق سے محروم کرے ، انہوں نے کہاکہ پورا ملک اس وقت ایک دلدل میں ہے ۔