جوہی کی سیٹ پی ایس 86 پر پی پی  امیدوار پیر صالح شاہ کی کامیابی پر مبارکباد

194

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی حیدر آباد کے سینئر رہنما عبدالمنان صدیقی نے اپنے بیان میں جوہی کی سیٹ پی ایس 86 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار پیر صالح شاہ جیلانی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری، محترمہ فریال تالپور سمیت تمام پارٹی کے عہدیداران وکارکنان خصوصاً پی ایس 86 کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح اس سیٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کوکامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس طرح لاڑکانہ کی سیٹ پر بھی جیت یقینی تھی، لیکن پی ٹی آئی کے خصوصی کرم فرمائوں نے اس جیت کو شکست میں بدل کر حکومت پاکستان سے سب سے بڑا اعزاز تمغہِ سلیکشن حاصل کیا۔