سکھر(نمائندہ جسارت) محکمہ کسٹم کی روہڑی ریلوے اسٹیشن پر کارروائی،کسٹم عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مختلف اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ڈپٹی کلیکٹر کسٹم عمران رسول کے مطابق کوئٹہ سے پنجاب جانیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس سے اسمگلنگ کا سامان برآمد کیا گیا۔ برآمد کیے گئے سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ برآمدہ سامان میں کمبل، ٹائر، گاڑیوں، موٹر سائیکل. اسپیئر پارٹز اور امپورٹڈ اشیا شامل ہیں۔