محمود مولوی باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،عثمان کلب کا فاتحانہ آغاز

110

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر “پہلا مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ ” کا شاندار آغاز پر وقار تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا ،اس موقع پر پاکستان ٹیس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،منتظم اعلیٰ ٹورنامنٹ غلام محمد خان ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیدریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی اور دیگر بھی موجود تھے ،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ عثمان باسکٹ بال کلب نے مد مقابل کراچی انڈر 18باسکٹ بال ٹیم کو شاندار مقابلے کے بعد 38کے مقابلے میں 42باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے حمزہ پروانی 17،ہمایوں اسلم 13اور حسن اقبال نے 11جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حسن اقبال جونیئر 12،شارق سلیمان 11اور سعد صلاح الدین نے 10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک ،طار ق حسین اور راحیل مبین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،انجینئر زین العابدین اور ڈاکٹر نعیم احمد تھے ،قبل ازایں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی خرم شیر زمان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کو ہر شعبے میں ترقی کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ PTIشہر کراچی کو اسپورٹس سٹی بنا ئے گی کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ امن کے سفیر ہیں کھلاڑی رنگ و نسل اور سیاست سے مبرا ہوتا ہے لہذا آپ کو چاہیئے کہ آپ حصول علم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کا حصول بھی جاری رکھیں۔ انہوںنے کھلاڑیوں کے مطالبہ پر انہیں یقین دلا یا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر سندھ انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چمپئن شپ اور گونر سندھ اسپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے بات کروں گا ،خرم شیر زمان نے کھلاڑیوں کی جانب سے کورٹ پر سہولیات کے حوالے سے پیش کئے گئے مسائل پر انہیں یقین دلایا کہ عبدالناصر کورٹ کو تمام سہولیات سے آراستہ کرکے شہر کراچی کا بے مثال اور بہترین باسکٹ بال کورٹ بنا یا جائیگا ۔