کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلسل 2 سال نیشنل کرکٹ اکیڈمی کیریموٹ ایریاز پروگرام میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والیلیگ اسپنر محمد اسد کو قومی ایمرجنگ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 12 سے 23 نومبر تک بنگلہ دیش میں شیڈول ہے۔نوجوان اسپنر محمد اسد کا تعلق خیبرپختونخوا کے شہر صوابی سے ہے۔ 19سالہ لیگ اسپنر محمد اسد کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی صوابی کی سرزمین سے ایک بہترین لیگ اسپنر قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں۔ قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کا تعلق بھی خیبرپختونخوا کے شہر صوابی سے ہے۔ چند سال قبل ہی اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے محمد اسد بھی اپنے علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال بننا چاہتے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں اپنی کارکردگی سے لیگ اسپن باؤلنگ میں صوابی شہر کے مقام میں مزید اضافہ کریں۔محمد اسد نے اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز 2017 میں کیا۔ خیبرپختونخوا کے دارلخلافہ پشاور سے 100 کلومیٹر دور واقع صوابی میں محمد اسد گگلی بوائے کے نام سے مشہور ہیں۔ این سی ایریموٹ ایریاز پروگرام 2017 اور 2018میں ٹرائلز کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد اسد انڈر 19 ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایبٹ آباد کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔