لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے
پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب مانگ لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے رانا مشہور کے ذریعے اپنے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ۔ فاضل عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔
پروڈکشن آرڈر