کوئٹہ(کامرس ڈیسک ) کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تندور مالکان نے دوسرے روز بھی ہڑتال کی، تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ریٹ فکس نہ ہو پائے، تندور بند ہونے سے شہروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کوئٹہ میں آج دوسرے روز بھی تندور مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بلوچستان تندور ایسویسی ایشن نے 20 روپے والی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا، لیکن انتظامیہ کی جانب سے نانبائیوں کے خلاف کارروائی پر احتجاجا تندور ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں ہڑتال کر دی۔شہر کے بشتیر علاقوں میں تندور بند ہونے کے باعث شہروں کو مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا ہے کہ تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں تا کہ عوام کی مشکلات حل ہو سکیں۔بلوچستان میں گندم کے بحران کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔