مولانا فضل الرحمن کا آزادہ مارچ ختم کرنے کا اعلان

447

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن نے 14 روز سے جاری آزادی مارچ ختم کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ایک نئے محاذ پر جائیں گے، دو ہفتوں سے ایک قومی سطح کا اجتماع تسلسل کے ساتھ ہوا، ہماری قوت یہاں پر جمع ہیں جب کہ ہمارے دیگر کارکنان یہاں دھرنے میں شریک افراد کے تعاون کے منتظر ہوں گے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سڑکوں پر موجود اپنے ساتھیوں کے پاس جائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ دیوار ہل چکی ہے اس کو ایک دھکا دینے کی ضرورت ہیں، ہم اگلے مرحلے میں اس دیوار کو گرادیں گے۔ اب ہم شہروں کے اندر نہیں بلکہ باہر شاہراہوں پر بیٹھیں گے، جس طرح ہم یہاں پر امن تھے اگلے محاز پر بھی پرامن رہیں گے۔