سرگودھا،سردی کی آمد کے ساتھ ہی لنڈا بازار کی رونقیں بحال

124

سرگودھا(اے پی پی ) سردی کی آمد کے ساتھ ہی لنڈا بازار کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے لنڈا بازاروں کا رخ کرلیا ہے مگر مہنگائی کی وجہ سے لنڈا بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے۔ گرم جرسی‘ سویٹرز‘ جیکٹس کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت غریبوں کیلئے سردی کے کپڑوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے۔ دوسری طرف لنڈا ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ جو کپڑے گزشتہ سال 5 ہزار فی گانٹھ آتی تھی اب اس کی قیمت 7 سے 8 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے جس کی وجہ سے ہمیں بھی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑرہا ہے۔