پشاور (اے پی پی) خیبرپختونخوا میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے مزید12نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں‘ جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد6ہزار880 ہوگئی ہے‘ پشاور میں ڈینگی سے7 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2621 ہوگئی‘ ڈینگی رسپانس سیل کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخو ا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘ اس کے ساتھ ساتھ ان تمام علاقوں میں جہاں سے ڈینگی کے مریض تعلق رکھتے ہیں یا جہاں ڈینگی مچھر کے لاروے کی موجودگی کا امکان ہے سپرے یقینی بنایاجارہاہے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکا جاسکے۔