پشاور(اے پی پی)میلادالنبیؐکے موقع پر صوبائی دارلحکومت پشاورمیں21 توپوں کی سلامی دی گئی جس کے بعد ملکی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔میلاد النبیﷺ کے موقع پر مساجد، عمارتیں اور شاہراہیں سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجائی گئیں اور عاشقان رسولﷺ کی جانب سے حضرت محمد مصطفی ﷺسے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے محافل میلاد کاانعقادکیاگیا جن میں نعتوں ،حمدباری تعالیٰ اورتلاوت کلام پاک کاخصوصی اہتمام کیاگیا،محافل کے اختتام پرامت مسلمہ باالخصوص پاکستان کے استحکام اورترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔