لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کا معاملہ بہتر جارہا تھا کچھ ٹویٹس نے کام خراب کیا۔ گیم چینجرجیسی ٹویٹس سے معاملہ تھوڑا بگڑا ہوا لگ رہا ہے، نوازشریف کی نسبت آصف زرداری زیادہ بیمار ہیں، سابق وزیر اعظم بیرون ملک جاسکتا ہے تو سابق صدر کیوں نہیں؟ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نام ای سی ایل
سے نکالنے کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے۔نوازشریف واپس نہیں آتے تو کابینہ کے فیصلے کو دیکھا جائے گا۔ دیکھا جائے گا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کس نے دی؟ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا معاملہ بہتر جارہاتھا کچھ ٹویٹس نے کام خراب کیا۔گیم چینجرجیسی ٹویٹس سے معاملہ تھوڑا بگڑا ہوا لگ رہا ہے۔ذاتی رائے میں ٹویٹس کی وجہ سے معاملات بگڑے ہوئے لگ رہے ہیں۔
حکومت کہتی رہی کہ کوئی ڈیل نہیں کرے گی۔
اعتزاز احسن