حمزہ شہباز اور جج کے درمیان تلخ کلامی

565

لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز اور فاضل جج کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ۔

لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران حمزہ شہباز اور فاضل جج کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

فاضل جج نے کہا حمزہ شہباز آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آتے یہ کمرہ عدالت ہے، جس پر حمزہ شہباز نے جواب دیا آپ میرے ساتھ بات کیسے کر رہے ہیں، میں نے ہمیشہ عدالت کا احترام کیا ہے، آپ اپنا رویہ ٹھیک کریں، اگر مجھے کسی نے سلام کیا تو اس کا جواب دینا اسلام میں فرض ہے، میں ان سے بات کرنا چاہتا تھا، آپ کے بات کرنے کا طریقہ مجھے مناسب نہیں لگا۔۔

احتساب عدالت کے جج نے کہاکہ اگرآپ کو ملاقاتیں کرنی ہوتی ہیں تو کمرہ عدالت سے باہر ملاقات کیا کریں، عدالت کی کاروائی متاثر ہوتی ہے،حمزہ شہباز نے جواب دیاکہ میں ان کارکنوں کو ساتھ لیکر نہیں آیا۔