اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارتی عدالت عظمیٰ کے تعصب پر مبنی فیصلے سے بھارت میں ہندوتوا کی جیت ہو گئی ۔ ہفتہ کو شیریں مزاری نے بھارت عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ ہندوتوا کی جیت ہے کیونکہ عدالت عظمیٰ نے متنازع زمین پر مندر بنانے کا کہہ دیا ہے جہاں مسجد تعمیر نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیکیولر انڈیا کے مکروہ چہرے کا اختتام ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ مودی کے بیانیے کے ساتھ ہے۔