راولپنڈی (جسارت نیوز) مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے سیکرٹری اطلاعات محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ میلاد النبیﷺ جلوس کی افتتاحی تقریب میلاد چوک چونگی نمبر 22 پر صبح 9 بجے زیر صدارت پیر سید دیوان آل حبیب علیخان سجادہ نشین آستانہ عالیہ اجمیر شریف منعقد ہوگی، جس میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، سابق ایم این اے ملک ابرار، سابق ایم پی اے چودھری محمد ایاز، ممبرز کنٹونمنٹ بورڈ، حاجی ظفر اقبال، راجہ جہانداد، رشید خان و دیگر مہمانان گرامی بھی شریک ہوں گے۔