لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے درخواست رانا مشہود کی وساطت سے دائر کی ہے‘ جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، نیب، حکومت پنجاب، حکومت پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو متعدد بار پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست دی تھی‘ ان کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ماضی میں دیگر اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں لیکن درخواست گزار کے پروڈکشن آرڈر نہیں جاری کیے گئے‘ اسپیکر قومی اسمبلی کا شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا اقدام آرٹیکل4 کی خلاف ورزی ہے۔ استدعا کی گئی ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
شاہد خاقان عباسی