اسلام آباد(آئی این پی‘آن لائن )سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا ہے کہ سابق صدر کے دل کے پاس کلاٹ موجود ہے جس سے ان کی زندگی کو سخت خطرہ
لاحق ہے۔ ڈاکٹروں کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ سابق صدر کی انجیوگرافی کرائی جائے مگر تاحال حکومت نہ تو پرائیویٹ میڈکل بورڈ بٹھا رہی ہے اور نہ ہی ماہر ڈاکٹروں سے معائنہ کرایا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت کو علم ہے کہ سابق صدر کی شریانوں میں خون جم جاتا ہے جو جان لیوا ہوسکتا ہے مگر حکومت مجرمانہ طور پر آصف زرداری کی زندگی سے کھیل رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سابق صدر کے خاندان کو بھی بہت تشویش ہے کہ اتنی دیر کے باوجود ماہر ڈاکٹر کیوں نہیں فراہم کیے جا رہے ہیں۔سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے سابق صدر کی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آصف زرداری کی زندگی بچانے کے لیے فوری طور پر پرائیویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور ان کے ذاتی معالجین کو بورڈ میں شامل کیا جائے۔
آصف زرداری