کراچی( نمائندہ جسارت) فیڈرل بی ایریا میں 2 ڈاکو نجی ہوٹل سے 2 لاکھ 80ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں زاہد اسکوائر پر موجود کوئٹہ ہوٹل میں فجر کے وقت 2 مسلح ملزمان داخل ہوئے اور وہاں موجود ہوٹل کے مینجر احمداللہ سمیت 2 افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد2 لاکھ 80 ہزار روپے اور 2 موبائل فون چھین کر فرارہوگئے۔ ہوٹل مینجرکے
مطابق یوسف پلازہ پولیس کو وارادت کے فوری بعداطلاع دے دی گئی تھی تاہم پولیس ایک گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی، ہو ٹل مالکان نے بتایا کہ اس ہوٹل میں تیسری بار ڈکیتی ہوئی ہے لیکن پولیس نے کسی بھی واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا۔ علاقہ مکینوں کے مطا بق علاقے میں 3 روز کے دوران یہ 11ویں واردات ہے۔
کوئٹہ ہوٹل ڈکیتی