لاڑکانہ، شر برادری کے دو گروہوں میں  جھگڑا ہوا ، خاتون سمیت 10 افراد زخمی

101

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب دھامراہ شہر کے نواحی گاؤں گاہو شہر میں رشتہ داری کے تنازع پر شر برادری کے دو گروہوں میں جھگڑا ہوا جہاں آزادانہ طور پر لاٹھیوں، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے استعمال سے ایک خاتون سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔