وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو نواز شریف کی عیادت کی اجازت نہ مل سکی

126

لاہور( این این آئی)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی عیادت کی اجازت نہ مل سکی ۔ میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ لاہور آنے کا مقصد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی عیادت کرنا تھالیکن ان کی صحت کے پیش نظر ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی ۔ انہوںنے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے لیے پورے ملک میں دعائیں ہو رہی ہیں،گلگت بلتستان والے نواز شریف کو اپنا محسن سمجھتے ہیں،سابق وزیراعظم کیساتھ اچھا سلوک نہیں ہوا،ان کی صحت سے کھلواڑ کیا گیا اور مذاق اڑایا گیا۔انہوںنے کہا کہ یہ کیسے حکمران مسلط ہو گئے ہیں،6ماہ پہلے مکمل ہونے والی ملتان سکھر موٹر وے کا اب افتتاح کیا گیا ہے ،ملک کے ساتھ کیا سلوک ہو رہاہے۔
وزیراعلیٰ گلگت