لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید
نے قمر زمان کائرہ کی درخواست پر اعتراض کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔قمر زمان کائرہ کی جانب سے کہا گیا کہ آصف علی زرداری بیمار اور قید میں ہیں،ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں انتظامیہ اجازت نہیں دے رہی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست پرنسپل نشست پر مقرر کرنے پر بلاجوز اعتراض لگایا ہے، استدعا ہے کہ آصف علی زرداری سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض مستردکردیااوردرخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اعتراض ختم