اسلام آباد (خبر ایجنسیاں ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کرتارپورراہداری سے متعلق مولانا کا خدشہ درست ہے۔ پاسپورٹ کے بغیر تو بھارت بھی کسی کو داخل نہیں ہونے دے گا، حکومت کو بھی چاہیے کہ، پاسپورٹ کو ضروری قرار دے، یہ ایک اہم دستاویز ہے، جبکہ سکھ
یاتریوں کوباقی تمام سہولیات ملنی چاہییں۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سینئررکن چودھری پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن میں فوج کا کردار مثبت ہوتا ہے۔ میں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سے متعلق حکومتی کمیٹی کو بریف کیا ہے۔کمیٹی کو معاملات میں رکاوٹ بننے والی چیزوں سے بھی آگاہ کیا ہے۔کچھ باتوں پر تحفظات ہیں، صورتحال دن بدن بہتری ہورہی ہے۔کمیٹی بھی کوشش کررہی ہے کہ معاملہ جلد حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج پر تحفظات کیلیے متعلقہ فورمز موجود ہیں، حلقے کھلوانے ہیں تو وزیراعظم جوڈیشل کمیشن پر بھی اتفاق کررہے ہیں۔ استعفا اور نئے انتخابات کسی صورت نہیں ہو سکتے۔ نوازشریف نے بھی احتجاج کے باوجود پانچ سال پورے کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کا سب سے زیادہ فائدہ یہ ہو اہے کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ آپ قومی اسمبلی میں نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود آپ اپوزیشن لیڈر ہیں۔
پرویز الٰہی