پشاور (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں وہ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ فضل الرحمن کو سوچنا چاہیے کہ انہیں دھرنے کیلیے دھکا دینے والے کون تھے۔ مولانا 10 سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 2014ء میں کہا تھا کہ ایک سال میں حکومت کی کارکردگی نہیں جانچی جاسکتی حکومت کو کارکردگی دکھانے کیلیے پورا پورا وقت دینا چاہیے۔