اسلام آباد ( آن لائن)اسلام آباد کے نجی اسپتال میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کر دیا گیا۔ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ 4 سال سے ہرنیا کی تکلیف تھی اور انہیں 4 نومبر کو اسلام آباد کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کر دیا گیا ہے اور انہیں ہوش میں آنے میں مزید 3 سے 4 گھنٹے لگیں گے۔ شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے بعد کم از کم 7 دن تک اسپتال میںرکھا جائے گا اور میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے اسپتال میں مزید قیام سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا تھا۔