مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے، علی امین گنڈا پور

99

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے۔ ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ جمعرات کے روز کشمیری تھنک ٹینک، کشمیر اسٹیٹسٹکس سینٹر اور ایسوسی ایشن آف ڈسپلیسڈ کشمیری جرنلسٹس کے ایک وفد سے ملاقات میں وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔