مامون رشید کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ

112

اسلام آباد (صباح نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج مامون رشید شیخ کو لاہور ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان رواں سال 31 دسمبر کو 62 سال عمر مکمل ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس مامون رشید شیخ یکم جنوری 2020ء کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14نومبر کو طلب کر لیا ہے۔