نااہل حکمرانوں کو مسلط کرکے ملک کو تباہ کیا جارہاہے، مولانا فضل الرحمن

294

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نااہل حکمرانوں کو مسلط کرکے ملک کو تباہ کیا جارہاہے، اس وقت ملک پر قابض افراد پتھر دل لوگ ہیں جو سیاسی قیادت پر جبر روا رکھے ہوئے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران خود اتنے بڑے چور اور کرپٹ ہیں کہ 60 درخواستیں مختلف عدالتوں میں دائر کر چکے ہیں لیکن ساری درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں، اس کے باوجود الیکشن کمیشن کرپٹ حکمرانوںکے خلاف فیصلہ نہیں کرپا رہا۔

جے یو آئی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی طور پر سیاسی قیادت کی گرفتاری ناجائز عمل ہے، آصف زرداری کے ساتھ جو رویہ روا رکھا گیا ہے وہ انتہائی گرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ایوانوں سے یہی گرا ہوا رویہ قوم کے سامنے آرہا ہے۔جو ملک چلانے کا سلیقے جانتے ہیں انہیں جیلوں میں ڈال دیا گیا اور جو نااہل ہیں انہیں مسلط کردیا گیا، نااہلوں کو حکومت عطا کردی گئی ہے تو ملک کیسے چلے گا؟