سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے عمران خان کا دھرنا غلط تھا،موجودہ دھرنا بھی غلط ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہاکہ سکھوں کی کرتار پور راہداری سے بغیر پاسپورٹ انٹری حکومت کا انتہائی غلط فیصلہ ہے جس سے مزید مسائل جنم لے سکتے ہیں، آج بھی یہی موقف ہے کہ عمران خان کا دھرنا غلط تھا،موجودہ دھرنا بھی غلط ہے، اس طرح تو کوئی بھی جتھہ آئے گا اور حکومت تبدیل کر دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ ملک میں دھرنوں کا رواج عمران خان نے ڈالا جبکہ دھرنے کی اجازت اس وقت نواز شریف نے دی، دھرنے کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کے حق میں نہیں۔