سرگودھا (صباح نیوز) سرگودھا میں زمین کے تنا زع پر سوتیلے بھائی سمیت خاندان کے3 افراد کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مجرم کی رحم کی اپیل خا ر ج کی تھی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق 5 اپریل 2005 ء کو تھانہ بھیرہ کی حدود میں مجرم امجد علی نے زمین کے تنازع پر اپنے سوتیلے بھائی اسلم اور خاندان کے دیگر 2 افراد رمضان اور کوثر بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔