اسحاق ڈار ضمنی ریفرنس، وکیل کو تفتیشی افسر پر جرح جاری رکھنے کا حکم

142

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس پر وکیل صفائی کو تفتیشی افسر پر جرح جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت کی دوران سماعت ریفرنس میں نامزد 3 شریک ملزمان میں سے نعیم محمود اور منصور رضا رضوی عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم سعید احمد کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی، وکیل صفائی قاضی مصباح نے تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح کی دوران جرح تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ گلبرگ لاہور کا گھر اسحاق ڈار کے سیاست میں آنے سے قبل تھا، الفلاح ہائوسنگ سوسائٹی لاہور میں 3 پلاٹس 2004 سے 2009 تک اقساط میں لیے گئے، ان پلاٹس کی اقساط شریک ملزمان منصور رضوی اور نعیم محمود ادا نہیں کرتے رہے جبکہ موضعہ ملوٹ اسلام آباد میں 6 ایکڑ اراضی کی خرید میں شریک ملزمان کا کوئی تعلق سامنے نہیں آیا اس کے علاوہ اسحاق ڈار کے غیر ملکی اثاثوں سے بھی شریک ملزمان کے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں مل۔ عدالت نے وکیل صفائی کو تفتیشی افسر پر جرح جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔