آزادی مارچ کے شرکا کو مکمل سہولیات فراہم کی گئیں‘ مراد سعید

237

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکا کو مکمل سہولیات فراہم کی گئیں‘ کراچی سے اسلام آباد تک انہیں کہیں نہیں روکا گیا‘ پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مقدمات ہم نے نہیں بنائے‘ جب ہم نے دھرنا دیا تو ہمارے قائدین کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے۔ بدھ کو ایوان بالا میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ اب دھرنے کے شرکا کو قیادت چھوڑ کر چلی جاتی ہے‘ وزیراعظم نے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ شرکا کو سہولیات فراہم کی جائیں۔