آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

337

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سعودی نائب وزیرِ دفاع محمد بن عبداللہ العائش نے جی ایچ کیو کا دورہ کیاجہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سلامتی کے سلسلے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی گئی۔