چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو رہا کردیا گیا ہے۔
احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی رہائی کے لیے روبکار جاری کیے تھے جس کے بعد جیل حکام نے سروسز اسپتال جاکررہائی کے آرڈرز پر مریم نواز کے دستخط کرائے اور رہا کردیا۔
واضح رہے کہ مریم نواز کے وکیل آج احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کے روبرور پیش ہوکر ایک ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرائےتھے جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے رہائی کے روبکار جاری کیے تھے۔
مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ جاتی امراروانہ ہوگئی ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز نےنواز شریف سے ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔