جوائنٹ ورکنگ گروپس گوادر اور پلاننگ 2019ء کی دستاویز پر دستخط ہوگئے

89

اسلام آباد (اے پی پی) پلاننگ کمیشن اور چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے جوائنٹ ورکنگ گروپ گوادر اور جوائنٹ ورکنگ گروپ پلاننگ 2019ء کی دستاویزات پر دستخط کردیے۔ دستخط کی تقریب منگل کو نویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور ڈی جی این ڈی آر سی نے دستاویزات پر دستخط کیے۔ 2 روزہ مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس آج بھی
جاری رہے گا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں کی پوزیشن پیپرز پر غور سمیت ایم ایل ون اور خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے پیشرفت پر غور کیا جائے گا۔
جوائنٹ ورکنگ گروپس