لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے شہر اوستہ محمد فردوس کالونی میں رشتے کے تنازع پر پلال برادری کے دو گروہوں میں جھگڑا ہوا، جہاں کلہاڑیوں، اسلحے کے آزادنہ استعمال سے پانچ افراد عبدالجبار، قربان علی، محمد یوسف، محمد بلال اور علی اکبر پلال شدید زخمی ہوئے۔ اطلاع پر حد کے تھانے کی پولیس نے پہنچ کر معاملے کے متعلق معلومات لی۔ اس موقع پر زخمی علی اکبر پلال نے بتایا کہ ہمارا اپنے ہی برادری کے لوگوں کے ساتھ رشتے داری کا تنازع چل رہا ہے جس معاملے کو حل کرنے کیلیے مخالف فریق کو درخواست کی جس پر انہوں نے طیش میں آکر ہمیں بٹ مارکر زخمی کردیا۔