ورلڈ سوفٹ ٹینس چیمپئن شپ

105

کراچی (اسٹاف رپورٹر)16ویں ورلڈ سوفٹ ٹینس چیمپئن شپ چین کے شہر تیزو میں کھیلی گئی جس میں 30ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ میں پاکستان سافٹ ٹینس ٹیم نے بہت شاندار کھیل پیش کیا اور پاکستان ٹیم نے Bronzeمیڈل حاصل کیا۔ کونسولیشن ایونٹ میں پاکستان کی طرف سے عباد سرور حسین خان (پاکستان نمبر ۱) اور محمد علی ، سعد احمد ، صاحبزادہ محمد مبین ، اور سرور حسین نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان ٹیم پہلے میں ویتھ نام کی ٹیم سے 2-0سے شکست کھائی ۔ ڈبل میں ویتھ نام کے ٹرین وینچواور ڈونگ مینٹرو کا مقابلہ پاکستان کے عباد سرور اور محمد علی سے جسے ویتھ نام کے کھلاڑی نے 5-2گیم سے جیت لیا ۔ جبکہ سنگل میں پاکستان سعد احمد کا مقابلہ لیف اونز سے ہوا جسے ویتھ نام نے 5-0سے گیم جیتا۔ دوسرے میچ میں پاکستان کے عباد سرور اور محمد نے ڈبل میں ملیشیاء کے کھلاڑیوں کو 5-3سے شکست دی اور سنگل میں محمد مبین نے 5-2سے شکست دی اور پاکستان نے یہ میچ 2-0سے چیتا ۔ کونسولیشن میچ میں پاکستان کا مقابلہ چیک ریپلک سے ہوا جسے پاکستان نے 2-1سے جیتا ۔ اس میچ کے ڈبل میں پاکستان کے عباد سرور اور محمد علی نے 5-0گیم میں شکست سے دوچار ہوئے مگر سنگل میں محمد مبین نے بہت شاندار کھیل پیش کیا اور پاکستان نے 5-0سے یہ جیتا