شاہ محمود قریشی کی مہاتیر محمد سمیت دیگر ملائیشین حکام سے ملاقات

90

کوالالمپور (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورۂ ملائیشیا کے دوران منگل کو کوالالمپور میں وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات
کی۔ بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مسلم ممالک کو درپیش چیلنجز سمیت باہمی روابط کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم ملائیشیا کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تہنیتی پیغام بھی پہنچایااور کشمیر کے مسئلے پر ملائیشیا کی طرف سے پاکستانی مؤقف کی غیرمتزلزل اور بھرپور حمایت پر مہاتیر محمد کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کوالالمپور کانفرنس کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔دریں اثناوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا میں اپنے ہم منصب داتو سیف الدین عبداللہ سے بھی ملاقات کی، دوران ملاقات پاکستان اور ملائیشیا نے تجارت، تعلیم، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ۔ ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیف الدین عبداللہ نے ان کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا کے وزیر برائے اقتصادی امور داتو سری عظمین علی سے ملاقات کی۔فریقین نے پاکستان اور ملائیشیا کے مابین حلال فوڈ ،سائنس،ٹیکنالوجی،سیاحت اور زراعت سمیت متعدد شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ بھی کیا۔ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر مادام آمنہ بلوچ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیرمقدم کیا۔وزیر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور میں قائم کیے گئے ’’کمیونٹی سروس سینٹر‘‘ کا افتتاح کیا۔
شاہ محمود