کوئٹہ: فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک، بارود، اسلحہ برآمد

86

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے کی کارروائی میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک،
گاڑی سے 35 کلو گرام بارودی مواد برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے غبرگ میں مشترکہ کارروائی کی، اس دوران مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش میں سیکورٹی فورسز اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تینوں مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا جبکہ 2 ایس ایم جیز، ایک پسٹل، ہینڈ گرنیڈز اور دیگر اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوںکی لاشوں کو شناخت کیلیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسلحہ برآمد