آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، بلاول زرداری

228
ملتان، پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
ملتان، پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔اپنی ٹوئٹ میں بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی صحت کے بارے میں ہمارے خاندان میں تحفظات بڑھتے جارہے ہیں۔ ابھی تک ان تک ماہرین اور ذاتی معالج کی رسائی نہیں دی گئی۔ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔واضح رہے کہ آصف زرداری کی گزشتہ ہفتے جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی جس پر انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا
تھا۔علاوہ ازیںپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ زرداری نے کہاہے کہ چھ ماہ ہوگئے اور میرے والد کو ان کے ڈاکٹرز تک رسائی نہیں دی گئی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں آصفہ زرداری نے کہاکہ چھ ماہ ہوگئے اور میرے والد کو ان کے ڈاکٹرز تک رسائی نہیں دی گئی ہے، حکومت جان بوجھ کر اپنے ہی سرکاری ڈاکٹروں کی میڈیکل رپورٹ کی معلومات فراہم نہیں کررہی ہے۔
بلاول،آصفہ