لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری اور بغاوت کی کاروائی کے لیے متفرق درخواست پر حکومت پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ایڈوکیٹ ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں، ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے، مولانا فضل الرحمان نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاؤس جا کر عمران خان کو گرفتار
کر سکتے ہیں، لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، عدالت مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دے۔عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں پیمرا نے مولانا کی نفرت انگیز تقاریر پر پابندی لگا رکھی ہے، کسی قسم کی ملک منافی سرگرمیوں کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
لاہور ہائیکورٹ